ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا چینی باشندوں کو بھی ڈومیسائل حقوق کے لئے درخواستیں جمع کرنی ہوں گی: التجا مفتی

کیا چینی باشندوں کو بھی ڈومیسائل حقوق کے لئے درخواستیں جمع کرنی ہوں گی: التجا مفتی

Sat, 20 Jun 2020 21:45:09    S.O. News Service

سری نگر،20؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ کیا چینی باشندوں کو بھی جموں وکشمیر میں ڈومیسائل حقوق کے لئے درخواستیں جمع کرنی ہوں گی یا انہیں ڈومیسائل بخود مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموگرافی تبدیل ہونے کے ہمارے خدشات کو اب ایک نئی جہت مل گئی ہے۔

موصوفہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'کیا چینی باشندوں کو بھی جموں و کشمیر میں ڈومیسائل حقوق کے حصول کے لئے درخواست جمع کرنا پڑیں گی یا انہیں یہ خود بخود مل جائیں گے کیونکہ حکومت ہند کے گلوان وادی میں چین کے داخل نہ ہونے کے دعوے سے حقیقی کنٹرول لائن دوبارہ کھینچی گئی ہے۔ ڈیموگرافی کے تبدیل ہونے کے بارے میں ہمارے خدشات کو نئی جہت مل گئی ہے'۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'جموں وکشمیر میں زمین پر قبضہ کرنے اور مقامی لوگوں کو بے اختیار بنانے کے لئے دفعہ 370 کو غیر قانونی طور پر منسوخ کی گئی۔ آج چین نے گلوان وادی پر قبضہ کیا ہے اور حکومت ہند اس کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ کیا جموں وکشمیر کے چین کو تحفہ میں دینے کے لئے ہی ٹکڑے کیے گئے تھے'۔

یہ بھی پڑھیں : خودکشی سے 3 دن قبل سوشانت نے اسٹاف کو دی تنخواہ اور کہا ’آگے نہیں دے پاؤں گا‘

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ کرنے کے علاوہ خطہ لداخ کو اس سے الگ کر کے ایک یونین ٹریٹری بنائی تھی۔


Share: